پی آئی اے کے فضائی میزبانوں پر دورانِ ڈیوٹی نئی پابندی عائد کردی گئی ہے، خلاف ورزی پرسخت کارروائی ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی آئی اے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ فضائی میزبانوں کو دورانِ فلائنگ ڈیوٹی صرف ایک سگریٹ پیکٹ لے جانے کی اجازت ہوگی۔ خلاف ورزی پر فضائی میزبانوں کی معطلی یا فلائنگ سے ہٹایا جاسکتا ہے۔
پی آئی اے سرکلر کے مطابق ایک فضائی میزبان دوران ٹریول صرف 20 سگریٹ لے جاسکتا ہے، زیادہ لے جانے پر فضائی میزبانوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سرکلر کے مطابق فضائی میزبانوں کو جہاز پر روانگی سے قبل بریفنگ میں بھی آگاہی کی ہدایت کردی گئی۔
