اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کیلیے آئی ایم ایف کو منالیا ہے اور اب جلد سبسڈی کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘ اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد امریکہ سے لندن روانگی سے قبل وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے’’ ایکسپریس نیوز ‘‘سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ آئی ایم ایف ایم ڈی کو منانے میں بڑی کامیابی ملی ہے جس کے بعد جلد عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔
