بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور سٹار بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ جوڑی فلم’’ہنومان انش‘‘ کے سیکوئل میں مختصر کردار میں ایک ساتھ نظر آ سکتی ہے۔اس حوالے سے فلم کی شریک پروڈیوسر نمرا سنگھ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فلم کی پروڈکشن ٹیم نے کئی معروف شخصیات سے رابطہ کیا ہے، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھی ان میں شامل ہیں۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم میں ویرات کوہلی…
Author: baloch
پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی بیمار بہن کی عیادت کیلئے لندن کی ایمبیسی سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا جاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کر دیا ۔ اداکارہ میرا کا اپنے ویڈیو بیان میں کہناتھا کہ میں اس وقت نیویارک میں ہوں ، لندن ایمبیسی اور پاکستانی حکام سے اپیل کرتی ہوں کہ میری بہن شائستہ عباس کینسر کی آخری سٹیج پر ہیں ، میری والدہ شفقت بیگم اور بھائی سید حسین عباس لندن میں ہیں ، میں اپنی بہن شائستہ سے ملنا چاہتی ہوں ، مجھے ویزا جاری کیا جائے، مجھے انسانی…
کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا ءکینیڈا سپر 60 لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق کینیڈا سپر لیگ 60 میں فاطمہ ثناء وینکوور اینکرز کی نمائندگی کریں گی۔ پاکستان ویمن ٹیم کی مصروفیات نہ ہونے پر فاطمہ ثناء کو این او سی جاری کیا گیا ہے۔ کینیڈین ٹی 10 لیگ کا دوسرا سیزن 29 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء رواں سیزن میں انگلش ویمنز لیگ دی ہنڈرڈ بھی کھیل چکی ہیں۔
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی جس کے دوران صوبے کے 13 اضلاع میں 5 سال سے کم عمر 1 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے لیے ہزاروں تربیت یافتہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلائیں گے جبکہ راولپنڈی میں تقریباً 8 ہزار پولیو ورکرز مہم میں حصہ لیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عظمیٰ کاردار نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پولیو وائرس کے دوبارہ…
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے نئی پریمیم پارلر سیٹس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق ریلویز کا کہنا ہے کہ نئی پریمیم پارلر سیٹس سے ٹرین کا سفر مزید آرام دہ اور خوشگوار بنانے کی کوشش ہے، پریمیم پارلر سیٹس ابتدائی طور پر ریل کاروں میں نصب کی جائیں گی پھر ان سیٹس کا دائرہ کار مرحلہ وار دیگر ٹرینوں تک بڑھایا جائے گا۔ نئی پارلر سیٹس بعد ازاں شالیمار، گرین لائن اور دیگر ٹرینوں کی پارلر کاروں میں بھی نصب…
چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جمہوریہ ترکیہ کے اعلیٰ سطحی سرکاری دورے پر ہیں، جس کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکیہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جو پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا مظہر تھا۔ ترک قیادت سے اہم ملاقاتیں دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترکیہ کی سیاسی اور عسکری قیادت سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے…
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس پیر کو منعقد ہوا جس میں حالیہ دنوں میں ایران کی یمن آنے اور جانے والی مبینہ غیر مجاز پروازوں کی اطلاعات کے معاملے پر غور کیا گیاجبکہ پاکستان نے خطے میں امن، استحکام اور باہمی مفاہمت کے فروغ کے لیے تمام فریقین پر کشیدگی کم کرنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ اقوام متحدہ ۔14جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس پیر کو منعقد ہوا جس میں حالیہ دنوں میں ایران کی یمن آنے اور جانے والی مبینہ غیر مجاز پروازوں کی اطلاعات کے معاملے…
نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل ملزم نے دلائل دیئے کہ مدعی کی جانب سے غلط مقدمہ بنایا گیا ہے، چھوٹا سے مدرسہ ہے جہاں ایسا عمل ممکن نہیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ ایسا عمل مدرسہ میں کرنا تو زیادہ سنگین ہے۔ سرکاری وکیل نے دلائل دیئے کہ ملزم پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کیلیے آئی ایم ایف کو منالیا ہے اور اب جلد سبسڈی کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘ اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد امریکہ سے لندن روانگی سے قبل وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے’’ ایکسپریس نیوز ‘‘سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ آئی ایم ایف ایم ڈی کو منانے میں بڑی کامیابی ملی ہے جس کے بعد جلد عوام کو پیٹرولیم مصنوعات…
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے مبینہ رنجش کے باوجود ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سابق وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے تو علی امین گنڈاپور نے خود ان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور درازندہ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچے اور زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی، ان کی جلد…