خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے مبینہ رنجش کے باوجود ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سابق وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے تو علی امین گنڈاپور نے خود ان کا استقبال کیا۔
ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور درازندہ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچے اور زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی، ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
