ناسا کے پرزیورینس روور نے مریخ کی چٹانوں میں پیچیدہ کاربن مالیکیولز دریافت کیے ہیں جو پہلے ہی اس لیے زیرِ بحث ہیں کہ ان میں قدیم خردبینی زندگی کے ممکنہ نشانات موجود ہو سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق روور کے شرلوک آلے کے ذریعے حاصل کردہ پیمائشوں میں برائٹ اینجل آؤٹ کراپ کی مٹی پتھریلی چٹانوں میں نامیاتی کاربن کی موجودگی سامنے آئی ہے۔ یہ مقام نیریٹوا ویلِس کے ساتھ واقع ہے، جو ایک خشک ہو چکا دریا ہے اور اربوں سال قبل پانی کو مریخ کے جیزیرو کریٹر تک لے جاتا تھا۔