بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور سٹار بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ جوڑی فلم’’ہنومان انش‘‘ کے سیکوئل میں مختصر کردار میں ایک ساتھ نظر آ سکتی ہے۔اس حوالے سے فلم کی شریک پروڈیوسر نمرا سنگھ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فلم کی پروڈکشن ٹیم نے کئی معروف شخصیات سے رابطہ کیا ہے، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھی ان میں شامل ہیں۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ممکنہ شرکت کو ان کے نیم کرولی بابا سے عقیدت کے تناظر میں دکھایا جاسکتا ہے۔’’ہنومان انش‘‘‘ نیم کرولی بابا کی زندگی پر مبنی فلم ہے جسے کامیابی کے بعد 3 حصوں پر مشتمل سیریز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
