حب (رپورٹ عبدالستار سرمستانی)میونسپل کارپوریشن کے نومنتخب چیئرمین گل حسن محمد حسنی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
حب کے سوک سینٹر میں میونسپل کارپوریشن کے نومنتخب چیئرمین گل حسن محمد حسنی کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد مندوخیل نے نومنتخب چیئرمین سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلرز، پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت شہر کی ترقی، شہری مسائل کے حل اور بلدیاتی ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔